ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اڈپی میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل والوں نے گؤ رکھشا کے نام پر بی جے پی کا رکن پر ہی حملہ کردیا؛ بی جے پی ممبر ہلاک

اڈپی میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل والوں نے گؤ رکھشا کے نام پر بی جے پی کا رکن پر ہی حملہ کردیا؛ بی جے پی ممبر ہلاک

Thu, 18 Aug 2016 20:13:56    S.O. News Service

اُڈپی 18؍اگست (ایس او نیوز)تین گائیوں کو لے جانے کے الزام میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد سے وابستہ ہندوتوادی نام نہاد گئورکھشکوں نے بی جے پی کارکن پر ہی حملہ کردیا اور پیٹ پیٹ کر اُسے ہلاک کردیا۔ یہ واردات بدھ کی رات کو پیش آئی۔

ذرئع سے ملی اطلاع کے مطابق بی جے پی کارکن پروین پجاری (28) اپنے ایک دوست اکشے دیواڑیگا کے ساتھ اپنی ٹمپو پر تین گائیوں کو لے جارہا تھا کہ سنتے کٹے کے قریب تقریبا35افراد پر مشتمل بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے ا ن کاراستہ روک دیا اور تیز درھاردار ہتھیاروں سے ان دونوں پر حملہ کردیا۔اس حملے میں پروین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اکشئے کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

برہماور پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئےاُڈپی ایس پی مسٹر کے ٹی بالا کرشنا نے بتایا کہ اب تک پولیس نے اس حملے کے لئے 17لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ مینگلور،اُڈپی، کنداپور اور بھٹکل میں شدت پسند ہندو تنطیموں کے کارکنوں کا جانوروں کی سواریوں کو روک کر  گورکھشا کے نام پرلوگوں پر حملے کرنا عام بات ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مقامی پولس بھی ان کارکنوں کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کرتی جس کے نتیجے میں ان کے حوصلے دن بدن بلند ہوتے جارہے ہیں۔ مقامی لوگوں میں اس بات کو لے کر تشویش پائی جاتی ہے کہ عید الاضحی کے ایام جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں، اس طرح کے حملوں میں اضافہ دیکھاجارہا ہے، جس سے لوگوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اس طرح کے حملوں سے شرپسند پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


Share: